پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن، کنٹینر میں آتشزدگی، گنڈاپور،بشریٰ بی بی فرار، ڈی چوک کلیئر

08:50 AM, 27 Nov, 2024

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث مظاہرین کیخلاف بلیو ایریا میں گرینڈ کریک ڈاؤن کیا گیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئے۔

بلیو ایریا میں گرینڈ آپریشن میں رینجرز، اے ٹی ایس کمانڈوز اور پنجاب پولیس شامل تھی، گرینڈ آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

خیبر چوک اور کلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پولیس نے تمام ہٹائے گئے کنٹینرز کو واپس نصب کر دیا، تحریک انصاف کے مرکزی کنٹینر کو آگ لگ گئی، تحریک انصاف کے 450 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کیسے فرار ہوئے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد پولیس بشریٰ بی بی کے تعاقب میں ہے، سکیورٹی اہلکاروں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ملانے والے اٹک پل کو کنٹینر لگا کر دوبارہ بند کر دیا گیا اور وہاں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

مزیدخبریں