ویب ڈیسک: گھی اور کوکنگ آئل کی بڑھتی قیمت نے چھوٹے کاروباری طبقے اور عوام کو پریشان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے سے چھوٹے کاروباری افراد کے لیے کام کرنا مشکل ہوگیا ہے 400 روپے فی لیٹر ملنے والا تیل اب 510 اور 550 روپے تک مہنگا ہوگیا جس سے کاروباری اخراجات دگنے ہوگئے ہیں۔
دکاندار کا کہنا ہے کہ کاروبار متاثر ہوگیا اب کوئی بچت نہیں رہی، جو گھی کا کاٹن ساڑھے 6 ہزار روپے کا ملتا تھا اب ساڑھے 8 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کہاں سے اخراجات پورے کرے گا، کوئی بھی اشیا دیکھ لیں سب مہنگی ہیں عوام کو کسی ایک چیز کا بھی ریلیف نہیں ہے۔
کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنا اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی قرار دی جارہی ہے۔