زمبابوے کیخلاف فیصلہ کن ون ڈے سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا

12:43 PM, 27 Nov, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کے فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی زمبابوے کے خلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا جبکہ شاہنواز دھانی کو ٹریننگ کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی ہے۔

ان دونوں کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں بولاوایو پہنچ کر جمعرات کو سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

عباس آفریدی اور جہانداد خان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

انجری کا شکار احمد دانیال اور شاہ نواز دھانی آج شام پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

لاہور واپسی پر دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے جہاں وہ بحالی کے عمل سے گزریں گے اور کرکٹ میں محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے مقررہ پروٹوکول پر عمل کریں گے۔

مزیدخبریں