حکومت اور پی ٹی آئی بامقصد مذاکرات کریں،ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان

01:16 PM, 27 Nov, 2024

ویب ڈیسک: ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے ملکی سیاسی صورتحال پر کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن خصوصا ً پی ٹی آئی ایوان میں فوری اور بامقصد مذاکرات کریں۔

تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وقت آگیا ملک کو جمود پر لانے کے بجائے آگے بڑھنے کے پرامن راستے پر اتفاق کریں۔ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی فوری اور بامقصد مذاکرات میں شریک کیا جائے۔ یہ ڈائیلاگ تمام فریقوں کے لیے  سیاسی خودشناسی کا موقع ہونا چاہیے۔

ایچ آر سی نے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کےجذبات کو ٹھیس پہنچانے سے بھی گریز کیا جائے،اس سارے عمل میں  دوسروں کی نقل وحرکت کی آزادی کو پامال نہ کیا جائے۔

مزیدخبریں