پی ٹی آئی کا پرتشدد احتجاج، افغان شرپسندوں کے ملوث ہونے کے واضح شواہد سامنے آگئے

04:46 PM, 27 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )   پی ٹی آئی کا پرتشدد احتجاج، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور اسلحہ برآمد، افغان شرپسندوں کے ملوث ہونے کے  واضح شواہد سامنے آگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ   پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے،گزشتہ  7دنوں میں گرفتار ہونے والے 610 شرپسند وں میں 37 افغان شرپسندبھی  شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق   پرتشدد مظاہرین سے 39 ہتھیار برآمدہوئے جن میں جدید اسلحہ بھی شامل ہے، ان پرتشدد مظاہروں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 170 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے۔

 سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  شرپسندوں کی جانب سے پولیس کی 22 گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا ، مظاہرین کی جانب سے  ایک جیل وین کو آگ بھی لگا ئی گئی۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  پرتشدد مظاہروں کے دوران اسلام آباد سیف سٹی کے 22 ملین روپے کے 97 کیمروں کو نقصان پہنچا،  پرتشدد مظاہرین کی جانب سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔

مزیدخبریں