نیشنل مینز  روڈ سائیکلنگ چیمپئین شپ دو دسمبرسے شروع ہوگی

05:18 PM, 27 Nov, 2024

محمد شکیل خان

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان :  پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے نیشنل مینز  روڈ سائیکلنگ چیمپئین شپ کا اعلان کر دیا ، چیمپئن شپ 2 دسمبر سے شروع ہو گی۔

لاہور میں سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس احمد خواجہ اور سیکریٹری جنرل معظم خان نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل مینز سائیکلنگ چیمپئین شپ کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ 2 دسمبر سے 4 دسمبر تک جاری رہے گا۔ چیمپئین شپ میں 2 دسمبر کو  40 کلو میٹر انفرادی روڈ ٹائم ٹرائل کا مقابلہ ہو گا۔ تین دسمبر کو 70 کلو میٹر ٹیم روڈ ٹائم ٹرائل اور چار دسمبر کو 120 کلومیٹر روڈسکریچ ریس ہو گی، چیمپئین شپ کا دوسرا ٹریک ایونٹ 3 سے 5 جنوری تک ہو گا۔

 صدر فیڈریشن ادریس حیدر خواجہ کا کہنا تھا کہ ہم سائیکلنگ کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کرائیں گے ایونٹس ہوں گے تو سائیکلسٹ سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں چاروں صوبے اور ڈیپارٹمنٹس شرکت کر رہی ہیں،سائیکلنگ کی پروموشن کے لیے دیانتداری سے کام کرتے رہیں گے، سائیکلنگ کے ایونٹس ہوں گے تو ہی نئے سائیکلسٹ آئیں گے۔

 سیکریٹری جنرل معظم خان نے کہاکہ  ابھی تک 8 کنفرم ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جس میں پاک آرمی، واپڈا، ریلوے اور ایچ ای سی نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے، جبکہ باقی صوبوں کی ٹیمیں اس ایونٹ  میں شرکت کریں گی۔

 معظم خان نے کہاکہ ڈیپارٹمنٹس کے بغیر نہ صرف سائیکلنگ بلکہ کوئی بھی کھیل ترقی نہیں کر سکتا، ڈیپارٹمنٹس کے پاس وسائل زیادہ ہوتے ہیں اور اسی لئے کھیلوں میں ڈیپارٹمنٹس کا  کردار بڑا اہم  ہوتاہے،  امید ہے کہ مستقبل میں چیمپئن شپ میں مزید ٹیموں کو شامل کریں گے۔

مزیدخبریں