پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد

06:24 PM, 27 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور کورین بحریہ  نے  بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق   مشق میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ذوالفقار جبکہ کورین نیوی کے جنگی جہاز وینگ جییون نے شرکت کی ، مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا؛ جن کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور پیشہ وارانہ روابط کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  دونوں جہاز کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF 150) اور (151 CTF) کے تحت آپریٹ کر رہے ہیں۔جن  کا مقصد سمندر میں منشیات کی اسمگلنگ اور بحری قزاقی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں،   پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں