خیبر پختونخوا میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق 

09:53 PM, 27 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ڈی آئی خان کی یونین کونسل مورگہ میں 27 ماہ کا ایک اور بچہ پولیو وائرس سے متاثر  ہوا ہے۔

اس سال ڈی آئی خان سے رپورٹ ہونے والا یہ ساتواں پولیو کیس ہے۔جن میں یونین کونسل مورگہ سے 4، یونین کونسل بہران سے 2 جبکہ یونین کونسل درازیندہ سے 1 پولیو کیس شامل ہے۔

2024 کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی جن میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے 7 ، ٹانک، لکی مروت اور کوہاٹ سے دو، دو جبکہ ضلع مہمند، اور نوشہرہ سے ایک،ایک کیس شامل ہے۔

ملک بھر میں اس سال اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 56  ہوگئی جن میں بلوچستان سے 26، خیبرپختونخوا سے  15 سندھ سے 13، جبکہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 1، 1پولیو کیس رپورٹ ہوا۔

مزیدخبریں