عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں 8 مقدمات درج

10:01 PM, 27 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )   عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف اسلام آباد میں 8 مقدمات درج کرلیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان  تحریک انصاف کے   احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان  سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف اسلام آباد میں 8 مقدمات درج کرلیے گئے۔

مقدمے میں  انسداد دہشت گردی،  اسمبلی ایکٹ ، پولیس پر حملوں اور اغوا جیسی دفعات شامل ہیں ۔  کار سرکار میں مداخلت ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے  بھی دفعات لگائی گئیں ہیں ۔

ایف آئی آرتھانہ شہزاد ٹاؤن،سہالہ ،بنی گالہ،کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون، نیلورمیں درج کی گئیں  ہیں۔ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور ،سلمان اکرم راجہ اور شیخ وقاص نامزد ہیں۔اس کے علاوہ   تحریک انصاف کی مقامی قیادت سمیت ہزاروں نامعلوم افراد بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں