ویب ڈیسک: سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایک پیغام میں اپنی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نے لائیو پروگرام کے درمیان بدتمیزی کی اور بعد میں معافی بھی نہیں مانگی۔
پاکستان کرکٹ کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نے پتہ نہیں کن وجوہات کی بناء پر میری توہین کی، وہاں پر کرکٹ کے لیجنڈر بیٹھے ہوئے تھے ، میں نے سوچا کہ انہیں کیا پیغام جائے گا ، بعد میں ہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ اس کا ازالہ کیا جائے اور پروگرام کو نارمل انداز میں چلایا جائے تاہم میں نے ڈاکٹر نعمان سے آن ایئر بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ مجھ سے معافی مانگیں تاہم انہوں نے مجھ سے معافی نہیں مانگی۔ جس کے بعد ان کے پاس استعفے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد پی ٹی وی سپورٹس کے براہ راست پروگرام کے دوران شعیب اختر اور میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان ’تلخ‘ کلامی ہوئی، جس کے بعد سابق فاسٹ بولر نے پی ٹی وی سپورٹس سے استعفیٰ دے دیا۔