دبئی: پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں ٹی ٹوینٹی کے میچ میں شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بلیک کیپس کے لیے میمز بنانا شروع کردیں۔ پاکستان کے ہاتھوں شکست کے فوری بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سیکیورٹی مسائل (#(securityissue کے نام سے ہیش ٹیگ شروع ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔علاوہ ازیں اسٹیڈیم میں بیٹھے پاکستانی تماشائیوں نے بھی باونڈری لائن پر کھڑے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی کو ’سیکیورٹی ، سیکیورٹی‘ کے نعرے لگا کر چھیڑنے کی کوشش کی۔
محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’نیوزی لینڈ کے خلاف کو جیت کو سیکیورٹی فورسز کے نام کرتا ہوں۔‘
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچی تھی اور میچ کھیلے بغیر ہی سیکیورٹی کو جواز بنا کر واپس چلی گئی تھی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی ہے، پاکستان اپنا تیسرا 29 اکتوبر بروز جمعہ کو افغانستان سے کھیلے گی۔