عمران نیازی صاحب آپ نے جو کرنا تھا کر لیا، حمزہ شہباز

12:00 PM, 27 Oct, 2021

شازیہ بشیر
اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف شہزاد اکبر نے برطانیہ کو خط لکھے۔ عمران نیازی صاحب آپ نے جو کرنا تھا کر لیا۔ سب کو جیل میں ڈالا گیا۔ میں پروڈکشن آڈر پر اجلاس میں شرکت کرتا تھا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن جن کو جیل میں ڈالا آج عدالتوں کے فیصلے آپ کے سامنے ہیں۔ منی لانڈرنگ کا تو فیصلہ ہو گیا اب فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ باقی ہے۔ قوم لائنوں میں لگ مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہوئے۔ 35 روپے کلو چینی ملتی تھی آج عوام کو 80 روپے میں گندم مل رہی ہے۔ پیٹرولیم دس،کوکنگ آئل 92 روپے اضافہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے گورنر لندن میں بیٹھ کر ڈالر بڑھنے پر خوش ہو رہے ہیں۔ اہم عہدے پر بیٹھائے گورنر کو کیا معلوم غریب کے ساتھ کیا ہوا رہا ہے۔ ایسی لوگوں کا محاسبہ ہونا چائیے اسٹیٹ بینک کے گورنر نے جلتی پر تیل ڈالا۔ 27 ہزار لوگ ڈینگی کے باعث لقمہ اجل بن گئے۔ شہباز شریف کے دور حکومت نے ڈینگی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ دس ہزار ڈینگی کے کیسز ہیں لاہور میں چھ ہزار ڈینگی کے کیسز ہیں۔ مکافات عمل ہے عمران خان نے جو جھوٹے سبز باغ دکھائے وہ عوام کے سامنے ہیں ۔ وزیر اعظم کا ایک ایک جھوٹ عوام کے سامنے آیا ہے۔ قاتل مہنگائی نے کمر تورڈ دی ہے 133 فیصد زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔ مہنگائی میں 43 ملکوں میں سے پاکستان ہم چوتھے نمبر پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این آر او نہیں دونگا کہنے والے نے آج شوگر اسکینڈل، آٹا اسکینڈل، بی آرٹی اسیکنڈل بند کرکے خود کو این آر او دیا ہے۔ وزیر خزانے تقریر لائیو چلی لیکن میری تقریر کو لائیو نہیں کیا گیا تھا۔ جناب سپیکر آپ نے بہت اچھے کام کیے لیکن اس پر نوٹس لیں۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی لائیو کوریج کا انتظام کیا جائے۔ حکومت نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو ملک میں خوف ناک حالات دیکھ رہا ہوں۔
مزیدخبریں