سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کاروائیاں
12:30 PM, 27 Oct, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کی کاروائیاں جاری۔ ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے 2 ستمبر سے 16 اکتوبر تک جرمانے کی تفصیلات جاری کر دی۔ کم عمر ڈرائیوری پر 28992 چالان اور14496000 روپے جرمانے کئے گئے گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین / گاڑی کے مالک کو 16633 چالان جاری کئے گئے۔16633000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اس کے ساتھ ہی 27470 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں۔