مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس، آصف زرداری کو بڑا ریلیف مل گیا
06:38 PM, 27 Oct, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں آصف زرداری کو بڑا ریلیف مل گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو فرد جرم سے روک دیا۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا احتساب عدالت نے آصف زرداری کو کل فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔ اگر کل چارج فریم ہو گیا تو ہماری درخواست ہی غیر موثر ہو جائے گی۔ احتساب عدالت کے 14 اکتوبر کے آرڈر پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔ احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بریت کی اپیل پر نیب سے 4 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔