ایل ڈبلیو ایم سی نے پی سی بی سے صفائی کے واجبات مانگ لیے
07:31 AM, 27 Oct, 2022
لاہور: ایل ڈبلیو ایم سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے صفائی کے واجبات مانگ لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 131ویں اجلاس میں پی سی بی کو خط لکھنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ پی سی بی قزافی اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی تین سیریز کے واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہا ہے۔ پاک انگلینڈ ، پاک آسٹریلیا اور رواں سال ہونے والی پی ایس ایل میں صفائی کے واجبات ادا نہیں کیے جا سکے ہیں۔ پی سی بی کے ذمے مجموعی طور پر ایل ڈبلیو ایم سی کی 1 کروڑ 96 لاکھ واجب الاداہیں، رواں سال پی یس ایل کے 1 کروڑ 10 لاکھ 84 ہزار کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ پاک انگلینڈ کرکٹ میچ میں 52 لاکھ 33 ہزار کے واجبات کی ادائیگی نہ ہوسکی، پاک آسٹریلیا سیریز میں 33 لاکھ 35 ہزار پی سی بی کی طرف واجب الادا ہیں۔ دوسری جانب صفائی سروسز کے بقایا جات کی وصولی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی نے سیکرٹری خزانہ کو خط لکھ دیا ہے، خط میں پی سی بی کی غیر سنجیدگی کو بھی واضح کیا گیا ہے۔