'حقیقی آزادی تحریک کا مقصد سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں'

04:05 PM, 27 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ حقیقی آزادی ملنے تک جاری رہے گا، کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کا مقصد سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں۔ ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل 11 بجے لبرٹی چوک سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کر رہا ہوں۔ لانگ مارچ حقیقی آزادی ملنے تک جاری رہے گا۔ تحریک کا مقصد سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مقصد یہ ہے کہ فیصلے بیرون ملک نہیں ملک کے اندر ہونے چاہییں، دوسرا عوام کو انصاف ملے جس سے معاشی خوشحالی حاصل ہو،انصاف دے کر اس ملک میں خوشحالی لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک چھوٹا سا طبقہ قبضہ کر کے بیٹھا ہے، چوری کرتا ہے اور خود کو این آر او دیتا ہے، اس طبقے سے حقیقی آزادی کے لیے یہ تحریک ہے، عوام فیصلہ کریں گے شفاف انتخابات سے کس کو منتخب کریں گے۔
مزیدخبریں