چین کا مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنیکا مطالبہ
05:23 PM, 27 Oct, 2022
چین نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے قبضے کیخلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے کہا ہے کہ کشمیر کے تنازع پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔ کشمیر، بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخی مسئلہ ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو دوطرفہ معاہدوں کے تحت پُرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ متعلقہ فریقین صورتحال پیچیدہ بنانے والے یکطرفہ اقدمات سے گریز کریں۔ کشمیر کے تنازع کو بات چیت اور مشاورت سے حل کیا جانا چاہیے۔