لاہور کے ایئرکوالٹی انڈیکس میں خطرناک حدتک اضافہ

09:42 AM, 27 Oct, 2024

ویب ڈیسک:صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایرر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا، آج باغوں کے شہر لاہور کا اے کیو آئی 696 پر جا پہنچا۔

لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 916، ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی 842 جبکہ مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 810 ریکارڈ کیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھتی فضائی آلودگی سے شہری نزلہ، زکام، کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہونے لگے، طبی ماہرین نے سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔ 

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سموگ کے خطرات کے پیش نظر اقدامات اپنانے کی حکمت عملی بنا لی،ائیر کوالٹی انڈکس اگر 200 سے 300 کے درمیان رہے گا تو تعمیراتی کام روکے جائیں گے،وہیکل انسپکشن کے غیر منظور شدہ گاڑیوں کا سموگ سے متاثرہ علاقوں میں  داخلہ بند ہو گا،اگر سموگ میں ائیر کوالٹی انڈکس 300 سے 400 تک رہے گا تو اس حوالے سے خصوصی اقدامات اپنائے جائیں گے۔

دھواں چھوڑتی فیکٹریوں کو فوری بند کر دیا جائے گا،سموگ سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے،400 تک ائیر کوالٹی  انڈکس والے علاقوں میں سٹڈی فرام ہوم پر عمل شروع کیا جائے گا،400 سے 500 ایئر کوالٹی انڈکس والے علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کیے جایئں گے،ایسے حالات میں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافز کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں