صدر،وزیراعظم سمیت دیگرکا یوم کشمیرپر خصوصی پیغام

11:14 AM, 27 Oct, 2024

ویب ڈیسک: کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 77 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، اس حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے پیغامات جاری کیے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 جنوبی ایشیا کی تاریخ میں سیاہ باب ہے، آج کے دن بھارت نے جموں و کشمیر پر قبضے کے لیے فوج کشی کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی افواج کا جبر برداشت کر رہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو عسکریت زدہ علاقے میں بدل دیا، اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہو چکے ہیں، کشمیریوں کی قیادت پابند سلاسل ہے، میڈیا کو بڑے پیمانے پر سنسر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام آزادی کی جدوجہد پر قائم ہیں، ہم بھارت کے جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، دنیا اب اپنی ذمہ داری کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتی، بھارت اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ان کے حق خود ارادیت کے حصول تک کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف

یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 77 سال قبل آج کے دن بھارت نے سری نگر پر اپنی افواج اتاریں اور جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کیا، بھارتی قابض افواج کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام نے گزشتہ 77 برسوں کے دوران بے شمار مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

  شہباز شریف نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے مذموم عزائم کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو نقصان پہنچانا اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے ان کے جمہوری حق سے محروم کرنا ہے، جابرانہ اقدامات کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تڑپ کو کم نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کے حتمی حل تک کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

 پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 

 پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقعے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی،مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کرتا ہوں،مقبوضہ وادی میں بنیادی حقوق و آزادی کا مطالبہ کرنے والےعوام کی آواز کو دبانے کی بھی مذمت کرتے ہیں،پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم شدہ کشمیریوں کا حق خودارادیت ایک انسانی حق ہے،ایک بنیادی انسانی حق کو کسی بھی ظلم و جبر سے چھینا نہیں جا سکتا،عالمی برادری کشمیر کے تصفیہ طلب بحران کو حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کرے،قائد عوام شہیدبھٹو  کا کشمیر کے لیے بے مثال وژن آج بھی مشعل راہ ہے،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی عالمی سطح پر کشمیر کے لیے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 

بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کیخلاف 77ویں یومِ سیاہ پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کشمیر ہر پاکستانی کی طرح میرے دل کے بھی بے حد قریب ہے، کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بہادر کشمیری جبر، ظلم اور ناانصافی کا سامنا کرتے ہوئے حقِ خود ارادیت کے لئے کوشاں ہیں، خطے میں پائیدار امن کےلئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے، پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے، پاکستان کا ہر شہری مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے دعا گو ہے ۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، عالمی برادری سے اپیل ہے کشمیریوں کے حقوق کےلئےاپنا کردار ادا کرے ، کشمیر کا مستقبل روشن ہے، یقین ہے کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

حمزہ شہباز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پچھلے 77 سال سے جاری ظلم و ستم کی انتہا پر ہیں، اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اب تک 5 قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں مگر ایک پر بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی گھناؤنی مہم جاری ہے، بھارت کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ وہ اپنی دس لاکھ فوج کو کشمیر سے نکال کر کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے، پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ناقابل تسخیر جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی 

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کا  غیر قانونی  اور انتہائی شرمناک اقدام تھا، 27 اکتوبر کو تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طور یاد رکھا جائے گا،آج کا دن مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان کو بے نقاب کرنے کا دن ہے۔حق خود ارادیت مقبوضہ کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔

چیئرمین سینیٹ  نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، بھارت کی جانب سے   کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو ظلم و بربریت سے دبانے کی ہر کوشش  ناکام رہی ہے، بھارت کے آئین میں تبدیلی  اور جعلی انتخاب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام نے بری طرح ناکام بنا دیا ہے،  پاکستانی قوم کشمیر ی عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک کی حمایت اور ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔عالمی برادری تنازعہ کشمیر اور فلسطین کو  حل کرانے کیلئے  کردار ادا کرے،کشمیر کی تحریک آزادی کے ہیروز  کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ 

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نےیوم سیاہ کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت کی جانب سے سر زمین کشمیر پر جبری قبضہ کیا گیا،یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر تمام پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، کئی دہائیوں سے کشمیری عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، کشمیر کے عوام نے اپنی آزادی کے لیے دہائیوں سے انسانی حقوق کی پامالیوں اور ظلم و ستم کا سامنا کیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام پر بھارتی ظلم و بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے ذریعے معصوم جانوں کے ضیاع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ہم کشمیری بہن، بھائیوں کی حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،پاکستان کی پارلیمنٹ نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے،اقوامِ متحدہ سمیت عالمی تنظیموں کو کشمیر میں جاری ظلم و ستم کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرنے کی فوری ضرورت ہے،پاکستان قومی و بین الاقوامی سطح پر کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر بھارت کی فوج کشی کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے کو کبھی قبول نہیں کریں گے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مضبوط حامی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کے جائز مقصد کی وکالت سے پیچھے نہیں ہٹا، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے ،حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا واحد قابل قبول حل اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر کی قانونی حیثیت کو ختم کرنے کے درپے ہے، کشمیری منزل مقصود تک ضرور پہنچیں گے ،آزادی کا خواب تعبیر ہوگا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا کہ پوری قوم آج کشمیر پر ہندستان کے غیر قانونی قبضہ کے 77 سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منا رہی ہے، ہندوستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا جائز مطالبہ کئی دہائیوں سے طاقت سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیری بہن بھائی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے جائز حق کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستان نے ہر بین الاقوامی فورم پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے، مسلہ کشمیر کا حل خطے میں امن کے لیے بہت ضروری ہے۔

سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کو روکنے اور مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں کردار ادا کرے، آج اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے جائز حق خودارادیت کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے غیرمتزلل عزم کی حمایت کا اعادہ۔ کرتے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور لائیں گی اور انہیں آزادی نصیب ہو گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کشمیر پر بھارتی  قبضہ و جارحیت  کے 77 برس   کے مظالم  کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور بھارتی مظالم کے خلاف  کشمیر ی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے، بھارت نے غاصبانہ قبضہ کرکےکشمیر ی عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ دیئے جس کے خلاف ہر مہذب معاشرہ  کو آواز بلند کرنی چاہیے،کشمیر ایک حسین و خوبصورت وادی ہے لیکن بھارت نے اسے خون آلود کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا ہے کہ بھارت نے سازش کے ذریعے کشمیر پر اپنا جابرانہ قبضہ جمایا اور مسلمانوں کا قتل عام کیا،آج کا دن دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،کشمیر پر بھارتی فوج کشی کو 77 سال بیت چکے مگر کشمیری عوام پر مظالم اب بھی جاری ہیں،مہذب اقوام کو کشمیر کے مسئلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کی قراردادوں  کی بنیاد پر ہونا ہی کشمیری عوام کے مسائل کا حل ہے۔

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری 

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے،آج کے دن 1947 میں بھارت نے اپنی افواج کشمیر میں اتاریں، بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کے عزم کو آج تک کمزور نہیں کر سکے، کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی افواج کے ظلم و جبر کا صبر و استقامت سے مقابلہ کر رہے ہیں،ہزاروں قربانیاں ان کے آزادی کے عزم کو مزید پختہ کر رہی ہیں۔

کامران خان ٹیسوری  نے کہا کہ بھارتی ظلم حق خودارادیت کی جدوجہد کو روکنے میں ناکام رہے ہیں،اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔

حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیر کی طرف دیکھ رہے ہیں ستائیس اکتوبر یوم سیاہ کے طورپر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے،27 اکتوبر کو بھارت نے سارے معاہدہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی فوجیں کشمیر میں اتاریں،جب کشمیریوں نے بھارتی فوج کو پیچھے دھکیلا تو اقوام متحدہ میں قرارداد پاس کی گئی کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیاجائے گا،نریندر مودی نے  کشمیر کا سٹیٹس چھین کر کشمیر پر قبضہ کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ماؤں بہنوں کی عزتوں کو پامال کیا جاتا ہے ظلم و بربریت کرتا ہے لیکن کشمیری تحریک رکی نہیں،قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا کشمیری تو شہید ہوتے تو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیاجاتا ہے،پاکستان کے بچے بچے کو بتایا جائے کشمیریوں کی کیا قربانیاں ہیں،کشمیر پر دنیا میں لابنگ کرنے کی ضرورت ہے اقوام متحدہ نہ کشمیر نہ فلسطین کا مسئلہ حل کرتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا مقدمہ دنیابھر میں لڑیں گے، شہباز شریف نے کشمیر کا مقدمہ جو لڑا اس سے بھارت کو فائدہ ہوا،ذات پات یا پارٹی مضبوط کرنے کےلئے لوگوں کا جماعت اسلامی میں نہیں بلاتے،اکثر پارٹیوں میں جمہوریت نہیں ہوتا تو ان کا کیا حال ہوتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 وہ منحوس دن جب کشمیر میں بھارت کی مسلح افواج داخل ہوئیں، غیر قانونی غاصبانہ قبضہ کے خلاف آج ملک بھرمیں یوم سیاہ منایا جائے گا، تحریک آزادی کشمیر 77 برس سے جاری ہے، انشا اللہ کشمیریوں کے لیے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیری عوام پر 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے، کشمیری عوام بھارتی مظالم کے باوجود حق خودارادیت کے حصول کے لیے جہدوجہد کر رہے ہیں، عالمی برادری اقوام متحدہ کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے بغیر بھارت سے تعلقات معمول پر نہیں لائے جا سکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم کا قول ہے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، بانی پاکستان کا قول ہماری کشمیر پالیسی کا محور ہونا چاہیئے۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت 27 ویں آئینی ترمیم نہیں متنازع 26 ویں آئینی ترمیم واپس لے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ اسٹیبلشمنٹ پارلیمنٹ کا ٹکراؤ وسیع ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان

کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 77سال مکمل ہونے پر وفاقی وزیر و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے  پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت سرکار کی  بھرپور مذمت ہی مسئلہ کشمیر کی اصل تشریح ہے،آج کے دن کشمیریوں کی آزادی صلب کر کے انہیں حق خود ارادیت سے محروم کیا گیا، آزادی کشمیر کا سورج طلوع ہونے تک پاکستان کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا، اقوام متحدہ کی قرادودوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا ہی واحد حل ہے۔ اقوام عالم اپنا کردار ادا کریں۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ  کشمیریوں کی نسل کشی مودی سرکار کی مکروہ سوچ کی آئینہ دارہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی مسئلہ کشمیر کی جانب عدم توجیہی مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے،غیور کشمیری سفاک بھارت کے سامنے آج بھی کوہ گراں کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں،آج کشمیری بہن بھائیوں کی جرات اور جذبہ شہادت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،آئی پی پی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کشمیریوں کی حمایت کا فریضہ انجام دیتی رہے گی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت  چوہدری شافع حسین 

چوہدری شافع حسین نے کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ کے موقع پر خصوصی پیغام  دیتے ہوئے کہا ہے کہ   27اکتوبر کو کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ منایا جاتا ہے،آج کے دن 1947میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں غیر قانونی طور پر اتار دی تھیں، تب سے بھارت اس علاقے پر ذبردستی اور غیر قانونی قبضہ جمانے ہوئے ہے۔ بھارت نے 5اگست 2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت بھی غیر قانونی طور پر ختم کی۔

 چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ بھارت کے اس یکطرفہ اقدام سے صورتحال مزید خراب ہوئی، بھارت کے مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے اقدامات قابل مذمت ہیں، کشمیری کئی دہائیوں سے بھارت کی قابض افواج کے مظالم اور جبر کا مقابلہ بہادری سے کررہے ہیں، بھارتی مظالم اور جبر کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکا ہے، کشمیری اپنے پیدائشی حق آزادی کے حصول کے لئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   جموں وکشمیر کے تنازعہ کا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں مضمر ہے،عالمی برادری بھارت کی ہٹ دھرمی کے خاتمے اور کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے، قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی تھی ،کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی ۔

چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کشمیر میں بھارتی افواج کے قبضے کے ظالمانہ 77 سال مُکمل ہونے پر مذمت اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نےکشمیری عوام پر جو ظُلم کیا اُس نے بھارتی سرکار کے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا ہے،اِس ظالمانہ تسلط نے بھارت کے نام نہاد سیکولر ریاست ہونے کے دعوے کی بھرپُور نفی کر دی ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بھارت کا اقوامِ متحدہ کی قرادادوں کو نظر انداز کرکے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہنا عالمی امن کے ٹھیکیداروں پر زوردار طمانچے کے مترادف ہے،لاکھوں شہریوں کو حق خوارادیت سے محروم کیا جانا اور اُن کا معاشی تعلیمی استحصال کرکے اُنہیں گھروں میں قید رکھنا ظالمانہ سوچ کی عکاس ہے،اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین سمیت تمام مقبوضہ علاقوں کے سلب شدہ حقوق واپس دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سیدنیرحسین بخاری

سید نیر حسین بخاری  نے یومِ سیاہ کشمیر پر پیغام  دیتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں 77 برس  سے بھارتی سفاکیت اور بربریت جاری ہے،نریندر مودی برصغیر کے امن کیلئے موزی مرض بن گیا ہے،مسلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد  میں ہے،اقوام متحدہ مسلہ  کشمیر  پر  اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

نیر بخاری نے کہا کہ کشمیری حریت پسندوں کی جدوجہد آزادی منزل مقصود کو پہنچے گی،بزدل مودی سرکار  نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دپا ہے، چیرمین بلاول بھٹو زرداری  نے بحیثیت وزیر خارجہ  عالمی ا فورم  کے زریعے  کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کو بے نقاب کرتے رہے،بھارتی مظالم کے خلاف عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں موثر آواز بلند کرنے میں ناکام ہیں۔

نیر بخاری نے مزید کہا کہ بھارتی افواج ایک لاکھ سے زائد حریت پسند  کشمیریوں کو شہید کرنے کی مجرم ہے،مودی سرکار نے وحشیانہ کارروائیوں سے  ہزاروں بزرگ ماؤں اور معصوم بچوں کو اپائج بنا دیا ہے، پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسلہ کشمیر پر ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو 

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947جموں کشمیر اور انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،جموں وکشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کو آج 77 سال مکمل ہو گئے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ جمانے کیلئے سرینگر میں افواج اتاری، بھارت کے تمام ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باجود کشمیری اپنے حق خودارادیت سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔

خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم بھی اس جدوجہد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے،حق خودارادیت کی تحریک بندوق کے زور پردبایا نہیں جا سکتا،جدوجہد آزادی کشمیر کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،پابند سلاسل حریت رہنماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں