ڈینگی کاراج برقرار،مزید 111افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی

11:25 AM, 27 Oct, 2024

ویب ڈیسک: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 111 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4191 تک پہنچ گئی ہے جبکہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت  کا کہناہے کہ راولپنڈی کی مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ  260 افراد زیر علاج ہیں۔پوٹھوہار ٹاؤن سے 49 اور میونسپل کارپوریشن کی حدود سے 17 کیسسز رپورٹ ہوئے،رواں سیزن میں ڈینگی وائرس سے 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں بھی جاری ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ رواں برس 5011 مقدمات کا اندراج جبکہ 1787 مقامات کو سیل کیا گیا۔3207 چالان ٹکٹ جاری اور 2 کروڑ 10 لاکھ 13 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 116 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہفتہ میں 827 جبکہ رواں سال اب تک 5041 ڈینگی کے  کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 104،  لاہور سے 04  جبکہ منڈی بہاوالدین سے 02   ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔

 ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ  فیصل آباد، اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، چنیوٹ اور ڈی جی خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

مزیدخبریں