شیر افضل مروت کی کے پی حکومت پر پھر تنقید

11:31 AM, 27 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے خیبر پختونخوا حکومت کو ایک بار پھر نشانے پر رکھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کابینہ میں چند وزراء صرف وزارتوں کے مزے لوٹنے کے لیے شامل ہوئے۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں جس ڈی پی او نے ان پر گولیاں چلائیں اسے پشاور میں ایس ایس پی لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کو جیلوں می ڈالنا تھا انہیں کے پی حکومت میں عہدوں پر فائز کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ  آئندہ لنگڑے لولے احتجاج نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں