اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا ردعمل آگیا

04:15 PM, 27 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) گزشتہ روز اسرائیل نے ایران پر ڈرونز اور طیاروں سے حملہ کیا تھا جسے ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیاتھا۔اس حوالے سے ایران کا کہنا تھا کہ  اسرائیلی حملے میں  تھوڑا نقصان ہوا  اور 4 فوجی شہید ہوئے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں پر پہلا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے حملوں کا اثر بڑھا چڑھا کر پیش کیا، اسے کم دکھانے کی کوشش بھی غلط ہو گی۔

اسرائیلی حملوں میں شہید فوجیوں کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی فوج ہماری طاقت، صلاحیت اور ایرانی قوم کے عزم کو نہیں جانتی۔  ہمیں ضرور انہیں سمجھانا ہو گا۔

ادھر   ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ ایران نے اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسرائیل کو جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے یکم اکتوبر کے حملوں کے مقابلے میں اسرائیل نے ناکام حملے کیے۔

مزیدخبریں