ویب ڈیسک: سابق چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوئے، روانگی سے قبل ان کی سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز گردش کررہی ہیں، ایک ویڈیو میں انہیں اہلیہ کے ہمراہ مسافر طیارے میں دیکھا گیا، سوشل میڈیا صارفین قاضی فائز عیسیٰ کی ویڈیو پر دل کھول کر کڑی تنقید کررہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کے ہمراہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہوئے،قاضی فائز ترکش ایئرلائن سے استنبول روانہ ہوئے، سابق چیف جسٹس نے ملک کے نئے بننے والے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی۔
قاضی فائز عیسیٰ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر گزشتہ روز اپنے منصب سے سبکدوش ہوگئے تھے، ریٹائرمنٹ کے چند گھنٹوں کے بعد ہی وہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ترکش ایئرلائن کی پرواز نمبر ٹی کے 711 پر استنبول روانہ ہوئے، اس موقع پر ان کے ساتھ معمول کا پروٹوکول سٹاف تھا اور وہ نارمل انٹرنیشنل لاؤنج کے ذریعے طیارے میں سوار ہوئے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی روانگی کی کئی ویڈیوز گردش کررہی ہیں، ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسافر طیارے کی اندر اپنی نشست پر بیٹھنے سے قبل اپنی اہلیہ سے کچھ بات چیت کررہے ہیں۔
ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا،قاضی فائز عیسیٰ پر برس پڑے اور ملے جلے رعمل کا اظہار کیا۔