ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ان دنو ں سوشل میڈیا، یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر سماجی رابطوں کی ایپس کی زینت بنی ہوئی ہیں کینوکہ گزشتہ روز ان کی بولڈ ویڈیو اور تصاویر سامنے آئیں تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی تھی اس پر اداکارہ کا ردعمل بھی آیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ کی اسٹوری میں لکھا کہ ’"مجھے پتہ ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناطے میرا منفرد فیشن سینس لوگوں کو عجیب لگتا ہے، مگر یہ میرا مسئلہ نہیں۔" انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا، "میں ایک پبلک فگر ہوں، پبلک پراپرٹی نہیں، لہٰذا اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں! انہوں نے مزید لکھا، "مجھے اُن پر ترس آتا ہے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ شاید انہیں خود کبھی پیار نہیں ملا۔"
یاد رہے کہ گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو میں علیزے شاہ نے گلابی رنگ کا ٹاپ پہن رکھا ہوا تھا اور وہ گانے پر کیمرے کے سامنے رقص کرتے گانے کے بول دوہرا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد علیزے شاہ سے ناراض ہے اور ان بولڈ ویڈیوز پر انہیں ٹرول کر رہی ہے۔ بہت سے مداحوں کا خیال ہے کہ علیزے شاہ نے جب شوبز انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی تھی تو وہ بہت مہذب تھیں لیکن اب مکمل طور پر تبدیل اور جدید ہوچکی ہیں۔