پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،27ستمبر 2021

04:59 AM, 27 Sep, 2021

اویس
پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہو کر ساڑھے تین فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے، کورونا سے مزید 31 مریض انتقال کرگئے، ملک بھر میں اس وقت 4ہزار 33مریضوں کی حالت کورونا کی وجہ سے تشویشناک ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے، سرکلر ریلوے کے پہلے فیزکا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ ڈھائی سو ارب روپے سے 18 سے 24 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا، منصوبے سے یومیہ 3 سے 5لاکھ مسافر مستفید ہوں گے۔ کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے، ماہی گیروں کے لیے سمندر محفوظ بنائیں گے، کراچی کو دیگر ترقی یافتہ پورٹ سٹی کے برابر لائیں گے، کم آمدنی والوں کیلئے20ہزارگھرتیار کریں گے، وزیراعظ٘م عمران خان کا ٹویٹ۔ وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کی مودی سرکار پر تنقید، کہا ہندو امپیریلیسٹ حکومت ہندوستان کے مستقبل کا سب سے بڑا المیہ ہے، قائداعظم محمدعلی جناح نے 8 عشرے قبل اس وقت کی پیش گوئی کی تھی، نریندر مودی اور بی جے پی کی مسلم کش پالیسیاں اس المیہ کا عملی اظہار ہیں۔ امریکا افغانستان کے 9 ارب ڈالر جاری کرے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عشائیے سے خطاب، کہا مغربی ممالک پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں، پاکستان اکیلے یہ مسئلہ حل کر سکتا ہے نہ ہی صرف اس کی ذمہ داری ہے،وزیرخارجہ پاکستان ہاؤس میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملے
مزیدخبریں