ڈالر کی اونچی اڑان کا رجحان برقرار

07:31 AM, 27 Sep, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز) ڈالر کی اونچی اڑان کاسلسلہ نہ تھم سکا ، انٹربینک میں ڈالر 37 پیسے مہنگاہوگیا.

انٹربینک میں ڈالر 169.08 روپے سےبڑھ کر 169.45 روپےپر پہنچ گیا. 15 ستمبر کو انٹربینک میں ڈالر 169.70 روپے کی بلند سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا. 7 مئی 2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152.28 روپے کی کم سطح پر تھا، انٹربینک میں ڈالر 4 ماہ میں 17روپے 17 پیسے تک مہنگا ہوچکا ہے.

7 مئی 2021 سے152.28 روپے سے بڑھ کر ڈالر 169.45 روپے پر پہنچ گیا ہے.معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست میں 6 ارب ڈالر سے زائد کی درامدات کی گئیں ، ادائیگی کے باعث روپے پر دباو دیکھا جارہا ہے جبکہ درآمدات بڑھنے پر تجارتی خسارہ بھی بڑھ رہا ہے.

مزیدخبریں