نیشنل ٹی ٹونٹی کی پچز کے معیار سے رمیز راجہ ناخوش

09:30 AM, 27 Sep, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز)ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کی پچز کے معیار سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ناخوش ہیں.

ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ٹیموں کے توازن کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا ہے جبکہ انہوں نے تمام ٹیموں کو متوازن کرنے کے لیے ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کو کہہ دیا گیا . واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کوٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا گیا تھا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ پچز معیاری نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسکواڈ کی تیاریاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ باونسی پچز ہونے کی وجہ سے بیٹسمین بھی ناخوش ہیں . واضح رہے کہ پچز معیاری نہ ہونے پر متعلقہ افراد سے باز پرس بھی ہو ئی جبکہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ پچز پر سمجھوتہ نہ کرنے کا بھی کہہ چکے ہیں .

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں پچز کا معیار بڑھانے اور بیٹنگ پچز تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے . یاد رہے کہ لاہور میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر سے شروع ہو گا.

مزیدخبریں