رکن سندھ اسمبلی سے شادی بھی جھوٹ ، اصلی شوہر کی ویڈیو
10:00 AM, 27 Sep, 2021
دوحہ ( ویب ڈیسک ) جھوٹی افواہوں اور متنازعہ ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا اور خبروں میں رہنے والی حریم شاہ کی شادی کا ڈراپ سین آخر کار ہو گیا جب ان کی شادی کسی رکن سندھ اسمبلی سے نہیں بلکہ ایک دوسرے ٹک ٹاکر بلال شاہ کے ساتھ ہوئی ہے ، ان کے شوہر بلال شاہ نے اپنی ایک ویڈیو میں اس شادی کی تصدیق بھی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ سیاستدانوں کے ساتھ متنازعہ ویڈیوز اور مشہور شخصیات کے حوالے سے بیانات کے ذریعے میڈیا میں رہنے کا ہنر جانتی ہیں، ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز پر آنے والے لاکھوں ویوز اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی عوام میں ان کی حکمت عملی بہت ٹھیک جا رہی ہے مگر پاکستانی عوام کے رجحانات اور ا ن کی دلچسپی کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔ حریم شاہ نے تازہ ترین شوشا اپنی شادی کا چھوڑا ، کسی کے ساتھ اپنے انگوٹھی پہنے ہوئے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے جن کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے مگر پھر جن صاحب کا ہاتھ تھا وہ منظر عام پر آگئے اور اس تصویر کی ساری کہانی بتادی، حریم شاہ کو کراچی کے سیلوں نے برائیڈل فوٹو شوٹ کیلئے ہائر کیا اور حریم شاہ نے اسے اپنی شادی کی تصاویر کہہ کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ یہی نہیں بلکہ حریم شاہ اکثر سیاستدانوں کے بارے میں غیر مناسب زبان استعمال کرتی ہیں اور ان پر گھٹیا الزامات لگا کر ان کی شہرت کو داغدار کرنے کی کوشش بھی کرتی ہیں لیکن اب آخر کار ان کے اصلی شوہر سامنے آگئے ہیں۔ یہ بلال شاہ ہیں جو خود ایک ابھرتے ہوئے ٹک ٹاکر ہیں، انسٹا گرام پر حریم شاہ نے ان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی ساتھی صندل خٹک یہ سوال پوچھتی نظر آئیں کہ کیا آپ کی حریم شاہ سے شادی ہو گئی ہے ؟ ۔ جس پر بلال شاہ نے جواب دیا کہ ” جی ہو گئی ہے “۔ اس سے قبل حریم شاہ نے اپنی جھوٹی بات کو سچ ثابت کرنے یا عوام کو مزید بے وقوف بنانے کیلئے بلال شاہ کی فوٹو شاپ تصاویر بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے ساتھ بھی شیئر کیں۔