کراچی میں مائیکرو برسٹ، طوفانی بارشوں سے موسم خوشگوار

10:10 AM, 27 Sep, 2021

اویس
کراچی ( ویب ڈیسک ) شہر میں مائیکرو برسٹ، چاروں طرف سے تیز ہوائیں چلیں اور طوفانی بارش کی شکل اختیار کر گئیں، شدید گرمی میں کینٹ سٹیشن اور اطراف کے علاقوں میں جل تھل ایک ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں صدر، کینٹ سٹیشن کے اطراف کے علاقوں میں اچانک چاروں طرف سے تین ہوائیں چلنے لگیں جنہوں نے طوفانی بارشوں کی شکل اختیار کرلی جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تیز بارشیں دراصل مائیکرو برسٹ تھیں جو اتنی طاقت رکھتی ہیں کہ کسی تناور درخت کو بھی جڑ سے اکھاڑ سکتی ہیں اور ان کا دورانیہ چند سیکنڈ سے کئی منٹوں پر محیط ہو سکتا ہے۔ کراچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارشوں سے سٹی کورٹ کی چھتوں کو نقصان پہنچا، تیز ہواؤں نے ٹین کی چھتیں اڑادیں اور یہ چھتیں کتنی دیر تک ہواؤں کے ساتھ اڑتی رہیں ،خودقسمتی سے ٹین کی چادریں گرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ مائیکرو برسٹ کو آپ سادہ زبان میں شدید جھکڑ کہہ سکتے ہیں، اس میں تیز ہوائیں ایک لکیر کی صورت میں زمین کی طرف آتی ہیں جس سے ان کی طاقت اور ولاسٹی میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے، یہ ہوائیں زمین سے ٹکراتی ہیں اور پھر منتشر ہو کر طوفان کا شکل اختیار کر سکتی ہیں جو انتہائی خطرناک بھی ہو سکتا ہے ۔ شہر قائد میں بھی ایسا ہی ہوا لیکن اس سے سوائے طوفانی بارش کے کوئی نقصان نہیں ہوا، کراچی میں موسم بہت گرم تھا ، مگر تیز ہواؤں کے بعد ان علاقوں کا موسم بہت خوشگوار ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2 اکتوبر تک بارشوں کا سلسلہ وقتا فوقتاً جاری رہے گا۔
مزیدخبریں