پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،27ستمبر 2021
10:13 AM, 27 Sep, 2021
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں ن لیگ انتشار اور جوڈو کراٹے سے برباد ہوگی، نون میں سے ش نکلے گی، لیکن اب کچھ اور بھی نکلتا دیکھ رہا ہوں، کہا ن لیگ 3دھڑوں میں تقسیم ہوگی، آئندہ نئے سیاسی ماحول میں بہت سی تبدیلیاں آئیں گی،الیکشن کمیشن اورحکومت قریب آرہے ہیں، شہبازشریف کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ 2023کا الیکشن شفاف ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وفاقی وزراء فوادچودھری، علی زیدی اور اعظم سواتی ہمراہ، سرکلر ریلوے کے پہلے فیزکا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ ڈھائی سو ارب روپے سے 18 سے 24 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا، یومیہ 3 سے 5لاکھ مسافر مستفید ہوں گے۔ کراچی سرکلر ریلوے کراچی سے شہریوں کا سفر کم کردے گا، وزیرریلوے اعظم سواتی کہتے ہیں ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے، کراچی سمیت ملک بھر کے شہر قائد میں موجود شہری مستفید ہوں گے، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں کے سی آر، سڑکیں، صاف پانی جیسے منصوبے شامل ہیں، سفر کی دشواریاں ختم ہوجائیں گی۔ وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کی مودی سرکار پر تنقید، کہا ہندو امپیریلیسٹ حکومت ہندوستان کے مستقبل کا سب سے بڑا المیہ ہے، قائداعظم محمدعلی جناح نے 8 عشرے قبل اس وقت کی پیش گوئی کی تھی، نریندر مودی اور بی جے پی کی مسلم کش پالیسیاں اس المیہ کا عملی اظہار ہیں۔ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو کسی فورم نے منظوری نہیں دی، تاحال کنسلٹنٹ کی خدمات بھی نہیں لی گئیں، سروے میں بھی دو سال لگ سکتے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کہتے ہیں میگا منصوبے کے سی آر کی ایکنک سمیت کسی متعلقہ فورم نے منظوری نہیں دی تو سنگ بنیاد کس چیز کا؟ منصوبہ کراچی والوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔