جی جی حدید کا پہلی سالگرہ پر اپنی بیٹی کیلئے انوکھا تحفہ
10:41 AM, 27 Sep, 2021
کیلی فورنیا ( ویب ڈیسک ) فلسطینی نژاد معروف امریکی ماڈل جی جی حدید کا اپنی ایک سالہ بیٹی کی سالگرہ پر انوکھا تحفہ ، انہوں نے اپنی بیٹی کا نام اپنے بازو پر کھدوا لیا اور کسی سے اس کا ذکر بھی نہیں کیا مگر میڈیا سے یہ کہاں چھپا رہ سکتا تھا اور جی جی حدید جب کیلی فورنیا کی سڑک پر نکلیں تو تصاویر میں یہ عقدہ کھلا کہ ان کے بازو پر ٹیٹو کی شکل میں نیا اضافہ ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید کی بیٹی کھائی حدید ملک ایک سال کی ہو چکی ہیں، جی جی حدید کیوں کہ اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنے کی قائل ہیں اس لئے اس ایک سال میں مغربی میڈیا کوشش کے باوجود کھائی کی ایک بھی تصویر نہیں لے پائے بس وہی ایک تصویر میڈیا پر گردش کرتی ہے جو جی جی حدید کے والد محمد حدید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ کھائی کی پہلی سالگرہ پر جی جی حدید نے ان کے نام کا ٹیٹو اپنے بازو پر کھدوایا مگر اس بار بھی یہ خبر میڈیا سے چھپائی گئی لیکن پاپا رازی فوٹو گرافرز سے کہاں یہ تصویر چھپ سکتی ہے، جی جی حدید کیلی فورنیا کی سڑکوں پر سیاہ لباس زیب تن کئے ہوئے نکلیں اور ان کا اپنی بیٹی کیلئے سالگرہ پر یہ تحفہ میڈیا کی نظروں میں آگیا ۔