چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف ہیں
11:00 AM, 27 Sep, 2021
کراچی ( ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی طرف سے چیئر مین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھرپورمخالفت کی جائیگی اور اگر ایسا ہوا تو ہمارا موقف درست ثابت ہو جائے گا کہ نیب عمران خان حکومت کی آلہ کار ہے۔ https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1442398364218310656 سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں چیئر مین پیپلز پارٹی نے لکھا کہ ” پی پی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی سخت مخالفت کرے گی،قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی، تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں، مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش ہمارے اس بیانئے کو درست ثابت کرے گی کہ نیب غیرجانبدار ادارے کے بجائے عمران خان حکومت کا آلہ کار ہے“۔ یاد رہے کہ چیئر مین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے خبریں اس وقت گردش میں ہیں، اس حوالے سےفروغ نسیم واضح کر چکے ہیں کہ ان کی مدت ملازمت سے متعلق کوئی سمری تیار نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی زیر غور ہے۔