خیبر پختونخوا کے 24 اضلاع ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں

11:55 AM, 27 Sep, 2021

شازیہ بشیر
پشاور ( پبلک نیوز) خیبر پختونخوا کے24 اضلاع ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں آگئے۔ 11 سے26 ستمبرتک ڈینگی کیسز سے متعلق رپورٹ جاری۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 916 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 8ہزار 961 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کئے گئے۔ ڈینگی کے سب سے زیادہ 214 کیسزنوشہرہ میں رپورٹ ہوئے۔ بونیر187 ،پشاور179،خیبرمیں 124 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ مانسہرہ 38 ،صوابی 34 اورمردان میں ڈینگی کے 24 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بنوں اورہنگو میں سب سے کم 1،1 مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈینگی سے 866 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
مزیدخبریں