کراچی میں کس جگہ، کتنی بارش ہوئی؟

02:00 PM, 27 Sep, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات نے شہر میں ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔ جاری کردہ محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق جناح ٹرمینل میں0اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ پی ایف بیس پر2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 2 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اعدادوشمار کے مطابق قائدآباد میں6 ملی میٹر۔ کیماڑی ایک اعشاریہ پانچ اور جامعتہ الرشید4 اعشاریہ 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ یونیورسٹی روڈ پر صفر اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ واضح رہے کہ بارشوں کا سلسلہ شہر قائد اور ملک کے دیگر شہروں میں جاری ہے۔ اس دوران بعض علاقوں میں بجلی کی رسائی معطل ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آتی ہیں۔
مزیدخبریں