پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس، فرنچائزز کو نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش

04:59 PM, 27 Sep, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی گورننگ کونسل کے اجلاس کا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کی زیرصدارت انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر پی سی بی نے چھ فرنچائزز کی معاونت کرنے کے لیے انہیں مندرجہ ذیل پیشکش کی ہیں: پی ایس ایل 5 اور 6 کے لیے انہیں کوویڈ 19 ریلیف دینا سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن سے بیسویں ایڈیشن تک سینٹرل پول آف ریونیو میں ان کے شیئر میں اضافہ کرنا ڈالر کا ریٹ مقرر کرنا چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے قانونی اور کنٹریکٹ کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے فرنچائزز کو ایک نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش کی ہے، جس کا مقصد صرف فرنچائز کے خدشات دور کرکے ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی سی بی کو امید ہے فرنچائزز پی ایس ایل کے برانڈ کو مستحکم کرنے کے لیے اس پیشکش کو قبول کریں گی۔
مزیدخبریں