اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر عہدے کا حلف اٹھا لیا

11:28 AM, 27 Sep, 2022

احمد علی
اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار سے حلف لیا. اسحاق ڈار کی حلف برداری کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کی گئی۔ گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار 5 سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ وطن واپسی پر اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ کے فضل وکرم سے اپنے وطن واپس آگیا ہوں ، پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس بھنور میں پھنسا ہے اس سے نکالیں۔انہوں نے کہا تھا کہ قائد نواز شریف اور وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی ذمہ داری دی ہے، 1998اور 2013 میں بھی ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار 2018ءمیں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھا سکے تھے، اسحاق ڈار مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت میں وفاقی وزیر خزانہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں.
مزیدخبریں