واٹس ایپ صارفین کیلئے کونسا نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے؟

12:08 PM, 27 Sep, 2022

احمد علی
پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ترین ایپلی کیشن ’’ واٹس ایپ‘‘ نے صارفین کی آسانی کیلئے ایک نئے فیچر پر کام کا آغاز کردیا ہے۔ واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے واٹس ایپ کے کیمرہ موڈ پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت واٹس ایپ صارفین کو کیمرہ کھولنے کے بعد اسکرین پر دو بٹن نظر آئیں گے۔ اسیکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بٹن 'فوٹو' کا ہے جبکہ دوسرا بٹن 'ویڈیو ' کا ہے،جس کے مطلب ہے کہ تصاویر لیتے ہوئے صارفین با آسانی ویڈیو کے بٹن پر کلک کرکے ویڈیو بناسکیں گے اور اسی طرح تصویر کے بٹن کو پریس کرکے تصویر لے سکیں گے۔ قبل ازیں واٹس ایپ کیمرا پر صرف ایک بٹن ہوا کرتا تھا جس سے تصاویر بھی لی جاتی تھیں اور ویڈیو ز بھی بنائی جاتی تھیں ۔فی الحال واٹس ایپ کیجانب سے اس فیچر کو متعارف کرائے جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں