آشوب چشم بیماری کا پھیلاؤ، کل سے 3 روز کیلئے تعلیمی ادارے بند

06:27 PM, 27 Sep, 2023

احمد علی
اسلام آباد: محکمہ سکول ایجوکیشن نے کل سے تین روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کل جمعرات سے یکم اکتوبر اتوار تک پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 2 اکتوبر کو دوبارہ کھل جائیں گے۔سکول دوبارہ کھلنے پر آشوب چشم سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمد ہو گا۔
مزیدخبریں