صوبہ پنجاب کے 7 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

10:38 AM, 27 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے صوبے کے 7 اضلاع  میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 7 شہروں میں ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو دفعہ 144 لاگو ہو گی۔ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز کے گرد پابندی کا اطلاق صبح ساڑھے 8 سے شام ساڑھے 4 بجے تک ہوگا۔ امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 7 شہروں میں امتحانی مراکز سے 100 گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی۔ 

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف امتحانات کیلئے 7 شہروں میں 25 امتحانی مراکز بنائے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

مزیدخبریں