محکمہ صحت نےپنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیئے

11:15 AM, 27 Sep, 2024

ویب ڈیسک: محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 87 کیسز رپورٹ ہوئے،ایک ہفتہ میں 570 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1458 ڈینگی کے  کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 68، لاہور سے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت  کا کہنا ہے کہ فیصل آباد اور اٹک سے 3-3 جبکہ چکوال سے 02 کیس رپورٹ ہوئے،جہلم، گوجرانوالہ، بہاولپور، سیالکوٹ، گجرات، جھنگ اور  سرگودھا سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا،محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

مزیدخبریں