جےیوآئی انٹراپارٹی انتخابات: چاروں صوبوں میں کوئی عہدیدار تبدیل نہیں ہوا

11:16 AM, 27 Sep, 2024

ویب ڈیسک: جے یو آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کروالیے۔ جس کے نتیجہ میں چاروں صوبوں میں کوئی عہدیدار تبدیل نہیں ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں کے امیر اور سیکرٹری جنرل پر دوبارہ پہلے عہدیدار منتخب ہوئے۔ تاہم اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی۔ 

سندھ میں بھی جے یو آئی کونسل نے دوبارہ مولانا عبدالقیوم ہالیجوی امیر اور مولانا راشد سومرو کو ہی سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں دوبارہ سینیٹر مولانا عطاء الرحمان امیر اور مولانا عطاء الحق درویش سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

صوبہ بلوچستان سے سینیٹر مولانا عبدالواسع امیر اور مولانا محمود شاہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

صوبہ پنجاب سے مولانا محمود میاں امیر جبکہ حافظ نصیر احرار سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

اسلام آباد سے مفتی اویس عزیز امیر اور مفتی عبداللہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

گلگت سے مولانا ولی الرحمان امیر جبکہ بشیر احمد قریشی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

مزیدخبریں