جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی چھٹی منظور

11:39 AM, 27 Sep, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار 30 ستمبر سے ایک ماہ کی چھٹی پر چلے جائیں گے چیف جسٹس عامر فاروق نے ان کی چھٹی منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار کی 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک ان کی چھٹی کی درخواست منظور کر لی ہے۔

ذرئع کے مطابق وزارت قانون، سیکریٹری چیف جسٹس اور رجسٹرار سمیت دیگر حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار 30 ستمبر سے ایک ماہ کی چھٹی پر ہوں گے۔

جسٹس بابر ستار کے چھٹی پر چلے جانے کے باعث ان کی عدالت میں زیر سماعت کیسز ایک ماہ تک ملتوی کر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات میں سے صرف ایک ماہ چھٹی کی تھی اور بقیہ ایک ماہ کیسوں کی سماعتیں کی تھیں اور ان کی حالیہ ایک ماہ کی رخصت اسی موسم گرما کی باقی تعطیلات کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں