ایران: ورلڈ باڈی بلڈنگ، فٹنس چیلنج چیمپئن شپ، کانسی کاتمغہ پاکستان کے نام

11:53 AM, 27 Sep, 2024

ویب ڈیسک: ایران میں 78ویں باڈی بلڈنگ کی انٹرنیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا۔ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ویٹ لفٹنگ ایونٹ سے ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں 128 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے پاک فوج کے حوالدار مقبول احمد نے نمائندگی کی۔ 

حوالدار مقبول احمد نے ورلڈ باڈی بلڈنگ اور فٹنس چیلنج چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

حوالدار مقبول احمد پاکستانی نیشنل چیمپئن ہیں اور کئی بڑے تمغے اپنے نام کر چکے ہیں۔

حوالدار مقبول احمد کی کامیابی نے ملک کے لیے باعث فخر ہے۔

مزیدخبریں