ٹانک: فرنٹیئر کور کے زیراہتمام، محسود قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگے کا انعقاد

12:39 PM, 27 Sep, 2024

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک کی تحصیل جنڈولا  کی عوام کے دیرینہ مسائل کے حل میں اہم پیش رفت۔ جنڈولہ کو کاروباری مرکز بنانے پر عوام پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ  کی مشکور۔

ٹانک میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ کے زیر اہتمام محسود قبائلی عمائدین کے ساتھ گرینڈ جرگے کا انعقاد بھی کیا گیا۔ مجموعی طور پہ 64  قبائلی عمائدین اور علماء حضرات نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی آئی جی ایف سی خیبر پختون خواہ ساؤتھ میجر جنرل مہر عمر خان نیازی نے ضلع ٹانک کی تحصیل جنڈولا  کی عوام کے درینہ مسئلہ کے حل پر زور دیا۔

آئی جی ایف سی نے علاقے میں قیام امن کے لیے قبائلی عمائدین کی کاوشوں کو سراہا۔

شرکاء نے قیام امن کے لیے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور فتنہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام کے لیے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

مزیدخبریں