دانیا شاہ کی اجنبی شخص سے گجرا پہننے کی ویڈیو وائرل

02:09 PM, 27 Sep, 2024

ویب ڈیسک: مرحوم مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت کی بیوہ اور حکیم شہزاد لوہاپاڑ کی موجودہ اہلیہ دانیہ شاہ کی نئی وائرل ہونے والی ویڈیوز نے صارفین کو تذبذب میں مبتلا کر دیا ہے۔

چند ماہ قبل حکیم شہزاد لوہاپاڑ سے دوسری شادی کے بعد دانیہ شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی تھیں جس کے بعد حکیم شہزاد کے ساتھ ان کی کئی ویڈیوز اور انٹرویوز وائرل ہوئے۔

تاہم گزشتہ روز دانیہ شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک اجنبی شخص کے ساتھ مختلف ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں دانیہ شاہ کو  اپنے شوہر حکیم شہزاد کے بجائے ایک اجنبی شخص کے ہاتھوں گجرا پہنتے اور ویڈیوز بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیوز میں دانیہ شاہ کو گرین لہنگے میں دیکھا گیا جبکہ ان کی تیاری بھی کسی شادی کیلئے کی گئی تیاریوں  جیسی ہے، ویڈیو ز میں موجود پس منظر  بظاہر کسی شادی کی تقریب معلوم ہوتی ہے۔

وائرل ویڈیوز میں موجود شخص کا نام دانیہ شاہ نے ہی شاہ زیب بتایا ہے تاہم وہ اور شاہ زیب ان ویڈیوز کو بطور شوٹ بنا رہے ہیں یا کوئی اور ماجرا ہے اس حوالے سے  شاہ زیب نے   ویڈیو میں  دانیہ کو کچھ بھی بتانے سے  روک دیا۔

دانیہ شاہ کے اکاؤنٹ سے ان  ویڈیوز کو اسی شخص کو ٹیگ بھی کیا گیا ہے  جو کہ ایک ویریفائیڈ اکاؤنٹ ہے جس پر  اس شخص کا نام ویر شاہ زیب درج ہے۔

 دانیہ شاہ کی شاہ زیب کے ہمراہ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس کے بعد انھیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں دانیہ شاہ کی حکیم لوہا پاڑ سے دوسری شادی کی خبر سامنے آئی تھی، شادی سے متعلق خبریں سامنے آنے پر دانیہ شاہ اور ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے  باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیاتھا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں