بارشیں ہوتے ہی ملک بھر میں ڈینگی بےقابو،درجنوں کیسز سامنے آگئے

02:11 PM, 27 Sep, 2024

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر درجنوں نئے مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے باوجود راولپنڈی میں مچھروں کے حملوں کی شدت بڑھ رہی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 65 افراد میں ڈ ینگی مثبت ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد اسپتالوں میں

زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 157ہوگئی ہے۔

ڈ ینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ڈ ینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 1026 تک پہنچ چکی ہے۔

رواں سیزن میں ڈینگی سے 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ گزشتہ 20 گھنٹوں میں ڈینگی کے 33 مریض پوٹھوہار ٹاؤن،8 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ 14 اور گوجرخان سے 3 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جب کہ چکلالہ کنٹونمنٹ سے 4 اور کہوٹہ سے ایک مریض آیا۔ اسی طرح رواں سیزن میں کانگو کے 2، ملیریا کے 651مریض آئے۔

اب تک منکی پاکس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا، رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 3331 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

1348 عمارتیں سر بمہر اور 2445 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، اب تک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر ایک کروڑ 63لاکھ 63 ہزار500 روپے جرمانہ کیا گیا۔

مزیدخبریں