ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں 28 ستمبر کو بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی پنجاب کے تمام عہدیداران کو ٹاسک سونپ دیے گئے،شمالی پنجاب کے 10اضلاع کے تمام ایم این اے اور ایم پی ایز کو سو سو کارکنان ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی اعلی قیادت اور مقامی رہنماؤں نے مختلف امور کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر قومی و صوبائی اسمبلی جمعہ کے دن اپنے کارکنان کو راولپنڈی پہنچائے گے، مقامی رہنماؤں کی جانب دوسرے اضلاع سے آنے والے کارکنوں کی رہائش اور کھانے کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر بھر کے تمام ہوٹلز اور سرائے کی نگرانی کی جائے گی۔