لاہور:تھانہ داتا دربار کی حدود سےنومولود بچی کی لاش برآمد

03:08 PM, 27 Sep, 2024

ویب ڈیسک: لاہور شہر میں نومولودبچیوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری،رواں ماہ شہر کے مختلف علاقوں سے 8 نومولود بچیوں کی ڈیڈ باڈیز مل چکی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہور شہر میں نومولود بچیوں کی لاشیں  ملنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تھانہ داتا دربار کی حدود سے نومولود بچی کی مردہ حالت میں لاش برآمد  کی گئی ہے۔بچی کی ڈیڈ باڈی کو حکام نے تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔رواں ماہ شہر کے مختلف علاقوں سے 8 نومولود بچیوں کی ڈیڈ باڈیز مل چکی ہیں۔

مزیدخبریں