قاضی فائز عیسیٰ توسیع کے مفاد میں پی ٹی آئی کو کرش کررہےہیں ، عمران خان

05:18 PM, 27 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)   عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع کے مفاد میں پی ٹی آئی کو کرش کر رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ  قوم اور نوجوانوں کو کہتا ہوں اپنے ملک اور مستقبل کے لئے نکلیں، 10 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں،  یہ اپنی ذات کے لئے ملک کو تباہ کر رہے ہیں، اِنہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ  چیف الیکشن کمشنر کو پتہ ہے کہ جس دن الیکشن فراڈ کھلا اس پر آرٹیکل 6 لگے گا،چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں دونوں کا مفاد توسیع میں ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ   چیف جسٹس نے پہلے الیکشن فراڈ کو تحفظ دیا اب یہ پی ٹی آئی کی نشستیں چھیننا شروع ہوگئے ہیں ،قاضی فائز عیسیٰ توسیع کے مفاد میں پی ٹی آئی کو کرش کر رہے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ   چیف جسٹس نے ٹرائبیونلز کی بجائے الیکشن کمیشن کے امپائرز کا فیصلہ کروا دیا تاکہ دو تہائی اکثریت حکومت کو دی جا سکے۔ چیف جسٹس اب 63 اے کے پیچھے پڑ  گئے ہیں تاکہ  فلور کراسنگ کو جائز قرار دیا جا سکے اور انہیں توسیع مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جیسی حرکتیں کررہا ہے یہ مجھے ذہنی طور پر تندرست نہیں لگتا۔

مزیدخبریں