ہالی وڈ لیجنڈ ہدایت کار فرانسس فورڈ کپولا کی 13 سال بعد شاہکار فلم ’’ میگالوپولس’’ کے ساتھ واپسی 

07:52 PM, 27 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) ہالی وڈ کے لیجنڈ مصنف اور ہدایت کار فرانسس فورڈ کپولا کی13 سال بعد تازہ ترین شاہکار فلم ’’ میگالوپولس’’ کے ساتھ واپسی ، نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ۔

  فلم ساز فرانسس فورڈ کپولا کے بغیر ہالی وڈ ادھورا ہے  نیوہالی وڈ  موومنٹ کی سب سے نمایاں آوازوں میں سے ایک آواز  1960 اور 1970 کی دہائی میں The Godfather، The Conversation، The Godfather Part II، اور Apocalypse Now  جیسی شاہکار فیچر فلمیں ان کے کریڈٹ پر ہیں ۔ برام سٹوکر کا ڈریکولا   فلم کون بھول سکتا ہے ۔

تاہم تقریباً تیرہ سال قبل اپنی آخری فیچر فلم، ٹوئکسٹ کے پریمیئر کے ساتھ، آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار فرانسس فورڈ کپولا جیسے فلمی منظر سے غائب ہی ہوگئے تھے ۔

تاہم اب ان کی واپسی فلم ’’ میگالوپولیس’’ کے ساتھ ہوئی ہے جسے کینز فلم فیسٹول میں پیش کیا گیا تو ناقدین نے اسے بھی ایک شاہکار فلم قراردیا تھا ۔

فلم کے پروڈیوسر  میں فرانسس فورڈ کپولا کے علاوہ مائیکل بیڈر مین ، بیری ہرش، اور فریڈ روز شامل ہیں جبکہ  کاسٹ میں آدم ڈرائیور، جیان کارلو ایسپوزیٹو،نتھالیا عمانویل، آبرے پلازہ، شیا بی لوف، جان وائٹ، جیسن شوارزمین،تالیا شائر، گریس ونڈرول،لورنس فش برن، کیتھرین ہنٹر، دسٹن ہوفمین، سونیا عمار، کلوئی فن مین، میڈیلین گارڈیلا ، بلتہازر گیٹی، بیلے آئیوز، ازابیلا کزمین، رومی مارس، جیمس ریمار، ہیلے سمز اور ڈی بی سوینی شامل ہیں ۔

  فلم کو معروف سینماٹوگرافر مہائی ملامئیر جونئیر سے شوٹ کیا ہے جبکہ موسیقی اسوالڈو گولی جوو نے دی ہے لائن گیٹ کے پلیٹ فارم سے نمائش کیلئے پیش کی جانے والی بلم ’’میگالو پولیس’’ ایک تاریخی کلچرل شاہکار ہے ۔

میگالوپولس فلم  کی کہانی ایک نیا روم شہر جو نیویارک کےجیسے ہے سے شروع ہوتی ہے جس کے لئے ۔ آرکیٹیکٹ سیزر کیٹیلینا (ایڈم ڈرائیور) بگ ایپل کی راکھ سے پیدا ہونے والے ایک نئے میٹروپولیس کے لیے راستہ بنانے کے لیے وقت کو منجمد کرنے کی اپنی خاص صلاحیت کے ساتھ عمارتوں کو نیچے لے جاتا ہے۔ 

سیزر اس پروجیکٹ کو نیو روم کے اشرافیہ طبقے کو فروخت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ ایک ایسا مادہ استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جسے "Megalon" کہا جاتا ہے، جسے دریافت کرنے پر اس نے نوبل انعام جیتا تھا، جس میں ناقابل یقین خصوصیات ہیں لیکن اسے نیو روم کے منتخب میئر فرینکلین سیسرو (Giancarlo Esposito) کی جانب سے اس کے استعمال کی شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں